Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ارکان اسمبلی کے انحراف کا مقدمہ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کو حیدرآباد ہائی کورٹ کی نوٹس

ارکان اسمبلی کے انحراف کا مقدمہ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کو حیدرآباد ہائی کورٹ کی نوٹس

حیدرآباد۔۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ نے جو کارگذار چیف جسٹس دلیپ بھوسلے اور جسٹس ایس وی بھٹ پرمشتمل تھاکو کل اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل کوان کیسس میں نوٹسیں جاری کرنے کا حکم دیا۔ جس میں یہ شکایت کی گئی ہے کہ قانون انسداد انحراف کے تحت داخل کردہ درخواستوں کا ان کی جانب سے تصفیہ نہیں کیاجارہا ہے۔ بنچ تلگودیشم اور کانگریس کے قائدین کی جانب سے دائر کردہ مقدمات کی سماعت کررہا ہے۔ ان کی جانب سے یہ استدلال پیش کیاگیا ہے کہ ان کی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کئی ارکان اسمبلی اور قانون ساز کونسل نے قانون انسداد انحراف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکمران ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ان کی طرف سے دونوں ایوانوں کے پریسائیڈنگ آفیسرس کو درخواستیں داخل کی گئی تھیں اور وہ  ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ان اپوزیشن جماعتوں نے ہائی کورٹ میں موجودہ درخواستیں داخل کرتے ہوئے یہ شکایت کی ہے کہ ان درخواستوں کی یکسوئی میں غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل تلنگانہ کے راما کرشنا ریڈی نے بنچ کو بتایاکہ وہ پریسائیڈنگ آفیسرس کی نمائندگی نہیں کررہے ہیں اور صرف عدالت کی مدد کررہے ہیں اوران کیسس کو دو ہفتے بعد فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT