Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ارکان اسمبلی کے مکانات کی تعمیر میں تاخیر پر اظہار برہمی

ارکان اسمبلی کے مکانات کی تعمیر میں تاخیر پر اظہار برہمی

حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے ارکان اسمبلی کے لئے تعمیر کئے جانے والے مکانات کی مقررہ وقت پر عدم تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی کرتے ہوئے عاجلانہ طور پر تعمیر کرنے اور ورک ایجنسی کے خلاف کارروائی کریں۔ ریاستی وزیر نے آج اچانک آدرش نگر پہونچ کر ایم ایل اے کوارٹرس کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔ سست رفتار تعمیرات پر ناراضگی کا اظہار کیا اور عہدیداروں سے وضاحت طلب کی کہ ورک ایجنسی نے مقررہ وقت پر تعمیرات کیوں مکمل نہیں ہوئیں۔ معاہدہ کے مطابق 31 مارچ سے قبل تعمیرات کو مکمل کرنا تھا۔ مقررہ وقت پر تعمیری کام مکمل کرنے کا ورک ایجنسیوں نے تیقن دیا تھا۔ تاہم دو مرتبہ مقررہ وقت میں توسیع کے باوجود تعمیری کام مکمل نہیں ہوا۔ وزیر عمارات و شوارع نے مقررہ وقت پر کاموں کی عدم تکمیل پر ورک ایجنسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی عہدیداروں سے وجہ طلب کی۔ انھوں نے کہاکہ مقررہ وقت پر تعمیری کام مکمل کرکے ایم ایل اے کوارٹرس اسپیکرس کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دوبارہ اس طرح کی غلطیوں کو قبول نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ آدرش نگر میں ارکان اسمبلی کے لئے نئے کوارٹرس تعمیر کرنے کا متحدہ آندھراپردیش میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ جملہ 166 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیری کام انجام دینے سے اتفاق کیا گیا تھا۔ 2012 میں تمام منظوریاں دے دی گئی تھیں اور اسی سال 22 اگسٹ کو ورک ایجنسی کو اراضی حوالے کردی گئی تھیں۔ 18 ماہ میں کاموں کی تکمیل کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT