Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ارکان مقننہ کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

ارکان مقننہ کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

حیدرآباد۔21مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ مقننہ کی آسائیش کمیٹی نے آج منعقدہ اجلاس میں ارکان مقننہ کی تنخواہوں میں اضافہ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ان ارکان کو فی الحال سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی صورت میں ماہانہ 95,000/-روپئے اور اس سہولت سے استفادہ نہ کرنے والے ارکان کو 1,20,000/- روپئے تنخواہ دی جاتی ہے ۔ سابق رکن اسمبلی کو فی الحال 15,000/- روپئے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے ۔ یہ تخمینہ کیا گیا کہ ہر ایک رکن اسمبلی اور رکن قانون ساز کونسل کو ماہانہ تین لاکھ روپئے کے مصارف عائد ہوتے ہیں ‘ چنانچہ اس اعتبار سے ان کی تنخواہوںمیں اضآفہ کیا جائے ۔سابق ارکان اسمبلی کیلئے ماہانہ وظیفہ 50ہزار تا 65ہزار روپئے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT