Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / ارکان پارلیمنٹ کوئی خاص الخاص شہری نہیں

ارکان پارلیمنٹ کوئی خاص الخاص شہری نہیں

طیرانگاہوں پر خصوصی ترجیح دینے کے مطالبہ پر مرکزی وزیر کا جواب
نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے آج لوک سبھا میں بتایا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کوئی خاص الخاص شہری ( سوپر سٹیزن ) نہیں ہیں جب کہ بی جے پی ارکان نے یہ شکایت کی تھی کہ طیرانگاہوں پر انہیں معمولی اہمیت دی جاتی ہے ۔ وقفہ صفر کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے گا اور ان کی وزارت ، ہوائی سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کرے گی ۔ تاہم بی جے پی ارکان نے جب یہ مطالبہ کیا کہ طیرانگاہوں پر انہیں تھوڑی بہت ترجیح دی جائے جس پر وزیر موصوف نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کوئی بلند مرتبہ کے شہری نہیں ہیں اور انہیں کے ساتھ بھی عام شہریوں کی طرح حسن سلوک کیا جائے گا ۔ ارکان پارلیمنٹ نے یہ شکایت کی کہ خانگی ایرلائنز کا اسٹاف ارکان پارلیمنٹ کو خاطر میں نہیں لاتا حتی کہ انہیں شناختی کارڈ بھی دکھایا جاتا ہے ۔ اور طیرانگاہوں پر کوئی خاص اعانت نہیں کی جاتی جس پر وضاحت کرتے ہوئے اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ طیرانگاہوں پر ارکان پارلیمنٹ کی بہ آسانی شناخت کرلی جاتی ہے ۔ جن میں اکثریت ایرپورٹ کمیٹی کے ارکان کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT