Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ارکان پارلیمنٹ کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی فراہمی

ارکان پارلیمنٹ کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی فراہمی

نئی دہلی۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آلودگی کے خاتمہ کی مساعی کے طور پر مرکز 10کروڑ روپئے مالیتی پائیلٹ پراجکٹ کی تکمیل کے آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے جس کے تحت مارچ 2016 تک منتخب ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کو الیکٹرک بسیس فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو ایسی 2الیکٹرک بسیں لوک سبھا کے سپرد کریں گے، یہ بسیں ارکان پارلیمنٹ کے سفر کیلئے استعمال کی جائیں گی۔ یہ پراجکٹ وزیر روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے تیار کیا ہے۔15نشستوں پر مبنی بسیس ڈیزل کے بجائے برقی، بیاٹری سے چلائی جائیں گی۔
ہیما قتل کیس ، ارکان خاندان کو سابق شوہر پر شبہ
ممبئی ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی میں اپنے وکیل ہریش کے ساتھ مقتول آرٹسٹ ( مصور ) ہیما کے ارکان خاندان نے دوہرے قتل کے اس واقعہ میں اس ( ہیما ) کے علحدہ شوہر جنتن اپادھیائے پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے اس ضمن میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دیپک پرساد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اور ان کے دیگر ارکان خاندان کو ہیما اور ان کے 65 سالہ وکیل ہریش بھمبھانی کے دوہرے قتل کی سازش میں جنتن اپادھیائے کے سرگرم رول کا شبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT