Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ازارینکا نے اپنی کوچنگ ٹیم میں اضافہ کر لیا

ازارینکا نے اپنی کوچنگ ٹیم میں اضافہ کر لیا

لندن۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بیلاروس کی  سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی وکٹوریہ ازارینکا نے اپنی کوچنگ ٹیم میں اضافہ کرلیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہیکہ 44 سالہ امریکی کوچ مائیکل جوائس ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے انہیں مفید مشوروں سے نوازیں گے جنہوں نے پروفیشنل ٹینس سے سبکدوشی کے بعد 2005 سے 2011  تک روس کی کھلاڑی ماریا شاراپوا کی کوچنگ کی جس کے دوران انہوں نے دس سے زائد ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹس بھی اپنے نام کئے۔  ازارینکا بچے کی ولادت کے بعد 28اگست سے نیویارک میں مجوزہ یو ایس اوپن کے ذریعہ واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT