Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ازدواجی زندگی میں عصمت ریزی کے واقعات کا تشویش ناک اضافہ

ازدواجی زندگی میں عصمت ریزی کے واقعات کا تشویش ناک اضافہ

حیدرآباد:ان دنوں شہر میں گھریلو تشدد کے بشمول جنسی ہراسانی ‘ سفاکی کے ساتھ ازدواجی عصمت ریزی کے واقعات ایک عام بات بنتے جارہے ہیں۔

کئی خواتین ویمن پولیس اسٹیشنوں میں اپنے شوہروں کے خلاف مبینہ جنسی ہراسانی کی شکایت کرارہی ہیں۔دکن کرانیکل کے مطابق مرد اپنی بیوی کو فحش فلمیں دیکھنے پر مجبور کرتے ہوئے انہیں غیر فطری جنسی عمل کرنے پر مجبور کررہے ہیں ‘ اور پرائیوٹ مومنٹس کا ویڈیو تیار کررہے ہیں۔

ایسے ہی ایک واقعہ سنٹرل کرائم برانچ اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے ۔ پولیس نے حال مقیم سعودی ابرار کو حراست میں لیا ہے جس کی بیوی شادی کے کچھ ماہ بعد نصب شب کے درمیان مدد کی گوہار لگاتے ہوئے بیڈروم کے باہر بھاگ کرائی جب کے ساتھ جنسی ہراسانی کی گئی ۔

اپنے بچاؤ کے لئے ابرار کی بیوی اپنے ماں کے گھر واپس چلی گئی۔ کے رمیش انسپکٹر سی سی ایس نے کہاکہ ’’ ان کی ماں نے ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں جنسی ہراسانی کی تفصیلا ت بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ابرار غیر فطری جنسی عمل میں جنونی ہوگیا ہے اور ان کی بیٹی اس سے کافی پریشان ہے‘‘۔

مارچ کے مہینے میں اسی طرح کے دواورو اقعات سنتوش نگر اور کنچن باغ میں رجسٹراڈ کئے گئے ۔

محمد سلیم الدین عمر 30سال نے دوست ساتھ ملکر اپنی کی بیوی کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد عصمت ریزی کی کوشش کی ۔

TOPPOPULARRECENT