Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ازرینکا سنسناٹی اوپن سے دستبردار

ازرینکا سنسناٹی اوپن سے دستبردار

لندن ۔12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) بیلاروس کی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی وکٹوریہ ازرینکا عدالتی کارروائی کے باعث آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئیں۔آٹھ ماہ کے بیٹے لیو کی حوالگی کیلئے والد بلی میک کیگ نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جج نے حکم دیا کہ بچے کو کیلیفورنیا سے باہر نہیں لے جایا جاسکتا۔مینز ایونٹ کے دفاعی چیمپئن مرین سلچ بھی زخموں کے مسائل کے باعث سنسناٹی اوپن میں نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اعلی سطع کے میچز کھیلنے اور اعزاز کے دفاع کیلئے وہ خود کو صد فیصد فٹ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

محمد آصف کی واپسی کا بھی امکان
لاہور ۔12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لندن اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور باوثوق ذرائع کے بموجب ماضی میں پاکستانی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے سوئنگ بولر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے تیسرے سیزن میں کھلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ واضح رہیکہ پی ایس ایل ون کی چیمپئن ٹیم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف سے اس ضمن میں بات چیت جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی مشورہ کیا جا ئے گا کہ محمد آصف کو کھلانے میں کوئی رکاوٹ تو حائل نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT