Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ازرینکا کی ومبلڈن سے واپسی

ازرینکا کی ومبلڈن سے واپسی

لندن۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبرایک بیلا روس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ ازرینکا نے جولائی میں ہونے والے سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ٹورنمنٹ ومبلڈن کے ذریعہ مسابقتی ٹینس میں واپسی کیلئے منصوبہ بندی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹریننگ اچھی چل رہی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع کردیاجائے۔ یاد رہے کہ انہوں نے بیٹے لیو کی پیدائش کیلئے کھیل سے وقفہ لیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی
کینٹ ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اسکاٹ لینڈ نے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ کائل کوئٹزر اور میتھیو کراس نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 287 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ دنیش چنڈیمل 79 ، کیپو گیدرا 71 اور کوشل پریرا 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ نے ہدف 42.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کائل کوئٹزر نے 118 رنز بنائے جبکہ میتھیو کراس نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT