Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ تقررات کیلئے ’’ٹی ایس سیٹ‘‘ آج مقرر

اساتذہ تقررات کیلئے ’’ٹی ایس سیٹ‘‘ آج مقرر

اہلیتی ٹسٹ کیلئے انتظامات مکمل، وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر رامچندرم
حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ اساتذہ تقررات کیلئے اہلیت ٹسٹ ٹی ایس سیٹ 2017ء 11 جون کو منعقد ہوگا۔ تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر رامچندرم نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اگر کوئی امیدوار 20 منٹ تاخیر سے پہنچنے والے امیدواروں کو بھی ریاستی اہلیتی ٹسٹ کیلئے ٹسٹ تحریر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹسٹ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو روبہ عمل لایا جارہا ہے جس کے پیش نظر امیدواروں کو چاہئے کہ وہ قبل از وقت امتحانی مراکز پر پہنچ جائیں۔ پروفیسر رامچندرم نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ کیلئے جملہ 68381 درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور ان درخواست گذاروں کیلئے ریاست تلنگانہ کے سات شہروں میں 110 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ کیلئے 29 حصوں میں امتحانات منعقد ہوں گے جن کے منجملہ 9 حصوں میں تلگو، انگلش میں سوالات کا پرچہ رہے گا جبکہ امیدواروں کو چاہئے کہ امتحان تحریر کرنے کیلئے ’’ بلیو‘‘ یا ’’بلاک‘‘ پن کا استعمال کریں۔ امتحانی مراکز میں کہیں بھی کوئی الیکٹرانک اشیاء کے ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے کہا کہ امتحانی اوقات کے ختم ہونے کے بعد امیدوار چاہیں تو پرچہ سوالات کے ساتھ ساتھ او ایم آر شیٹ کی زیراکس بھی اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ کی ابتدائی ’’کی‘‘ جاریہ ماہ 20 جون کو جاری کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT