Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ زمرہ کے کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس تائیدی امیدوار کامیاب

اساتذہ زمرہ کے کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس تائیدی امیدوار کامیاب

حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے حلقہ اساتذہ محبوب نگر ، رنگاریڈی اور حیدرآباد کیلئے19 مارچ کو منعقدہ رائے دہی کی آج رائے شماری کی گئی جس میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے تائیدی امیدوار مسٹر کے جناردھن ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر کے جناردھن ریڈی کو 17,632 ووٹوں کے منجملہ 7887 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ایک اور امیدوار مانک ریڈی کو 3226 ووٹ اور مسٹر اے ای این ریڈی کو 3186 ووٹ حاصل ہوئے۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر کے جناردھن ریڈی کو7640 ووٹ، مسٹر مانک ریڈی کو 3048 اور اے وی این ریڈی کو 3091 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر امیدواروں ہرش وردھن ریڈی کو 2482، بھوپتی ریڈی کو 1714 ووٹ حاصل ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کیلئے دو راؤنڈ باقی رہنے پر ہی مسٹر کے جناردھن ریڈی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا پتہ چل گیا۔ مسٹر کے جناردھن ریڈی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں جشن منایا گیا۔

اے پی گریجویٹس اور اساتذہ زمرہ کے انتخابات میں تلگودیشم کو شکست
امراوتی۔/22مارچ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں گریجویٹس اور اساتذہ زمرہ کیلئے انتخابات میں حکمراں تلگودیشم پارٹی کے تائیدی 5 کے منجملہ 4 امیدواروں کو شکست ہوئی۔ انتخابات کے نتائج کو چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کیلئے دھکا سمجھا جارہا ہے جن کی پارٹی نے کونسل کے بالواسطہ انتخابات میں 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ راست انتخابات میں تلگودیشم کو شکست اٹھانی پڑی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 5 امیدواروں کے منجملہ تلگودیشم کے حلیف بی جے پی امیدوار ای این وی مادھو نے گریجویٹ حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT