Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اساتذہ ووٹرس کی تفصیلات ویب سائٹس پر درج کرنے کی ہدایت

اساتذہ ووٹرس کی تفصیلات ویب سائٹس پر درج کرنے کی ہدایت

محبوب نگر ۔ 8ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ‘ رنگا ریڈی ‘ حیدرآباد حلقہ ٹیچرس ( ایم ایل سی ) انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کیلئے جو درخواستیں داخل کی گئی ہیں اس کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر درج کرنے کی ہدایت ریاستی چیف الیکشن آفیسر بھنور لال نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹرس کو دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناموں کے اندراج کے وقت الیکشن کمیشن کے قوانین کو مدنظر رکھا جائے ۔ اضلاع میں ٹیچرس نے جو درخواستیں داخل کی ہیں ان کی ملازمت کے مقام اور ملازمت کی تفصیلات مکمل طور پر پیش کی جائیں ۔ بعض ٹیچرس یونین کی جانب سے اعتراضات وصول ہوئے ہیں ۔ اندراج کے وقت اس پر نظرثانی کی جائے ۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے الیکشن کمشنر کو واقف کروایا کہ ضلع می 6836 درخواستیں داخل ہوئی ہیں جس میں سے صرف 409 درخواستوں کو آن لائن کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ مراکز انچارج کی حیثیت سے تحصیلداروں کا تقرر کیا گیا ہے ۔ ضلع میں حلقہ ٹیچرس کے انتخابات میں بدعنوانیوں کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ‘ ویڈیو کانفرنس میں ڈی آر او بھاسکر و متعلقہ عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT