Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کلاس رومس میں ہیلمٹ پہن رہے ہیں

اساتذہ کلاس رومس میں ہیلمٹ پہن رہے ہیں

میدک کے ضلع پریشد اسکول کی عمارت کی خستہ حالی کا شاخسانہ
حیدرآباد 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) کلاس رومس میںاساتذہ کو ہیلمٹس پہنے ہوئے شائد ہی کسی نے دیکھا ہوگا لیکن میدک ضلع کے شکرم پیٹ منڈل کے سرکاری اسکولس میں اساتذہ ہیلمٹس پہن کر کلاسیس میں آ رہے ہیں ۔ اس اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ اور وہ خود کو اس سے بچانا چاہتے ہیں۔ ضلع پریشد ہائی اسکول کے اساتذہ کا الزام ہے کہ حکام کو بارہا یاد دہانی کے باوجود ابھی تک بھی مرمت کا کام نہیں کیا گیا ہے ۔ ایک ٹیچر نے بتایا کہ ہم یہاں ہیلمٹس پہن کر کلاس لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں خود کو بچاسکیں۔ اسکولی عمارت کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ میدک ضلع کلکٹر بھارتی ہولی کیری نے کہا کہ ضلع ایجوکیشن آفیسر اور دوسرے عہدیدار اسکول کو کسی دوسری عمارت میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس معاملہ کو کل ہی ان کے علم میںلایا گیا ہے ۔ اسکول کی عمارت قدیم ہے ۔ انجینئرس سے کہا گیا ہے کہ وہ عمارت کا معائنہ کریں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ آیا اس عمارت کو منہدم کرنا چاہئے یا مرمت کی جانی چاہئے ۔ ان کی رپورٹ پر ہم طلبا کو یہاں سے منتقل کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کو مکتوب روانہ کرچکی ہیں اور عمارت کی تعمیر جدید و اضافی رومس کی تعمیر کی تجاویز روانہ کی جا رہی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT