Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کی قانون ساز کونسل نشست

اساتذہ کی قانون ساز کونسل نشست

13 فروری کو اعلامیہ کی اجرائی ، 9 مارچ کو رائے دہی
حیدرآباد۔7فروری(سیاست نیوز) حیدرآباد۔رنگاریڈی اور محبوب نگر رکن قانون ساز کونسل نشست برائے اساتذہ کے لئے جی ایچ ایم سی نے شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق اساتذہ کی اس قانون ساز کونسل نشست کیلئے اعلامیہ کی اجرائی 13فروری کو عمل میں آئے گی۔اس نشست کے لئے اساتذہ9مارچ کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جبکہ پرچہ ٔ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 20فروری ہوگی۔پرچہ نامزدگی کی تنقیح کا عمل 21فروری کو ہوگا اور 23فروری دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 15مارچ کو ہوگی اور 18مارچ سے قبل انتخابی عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کے بموجب محبوب نگر میں موجود 6675رائے دہندوں کیلئے 57مراکز رائے دہی قائم کئے جائیں گے جبکہ رنگا ریڈی میں 11ہزار 837رائے دہندوں کیلئے 47مراکز رائے دہی قائم کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر حیدرآباد میں موجود 4501رائے دہندوں کیلئے 22مراکز رائے دہی قام کئے جا رہے ہیں۔ جملہ 23ہزار 13رائے دہندوں کیلئے 126مراکز رائے دہی قائم کئے جارہے ہیں۔کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ڈسٹرکٹ ایلیکشن آفیسر نے بتایا کہ آج اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی حیدرآباد‘ رنگاریڈی اور محبوب نگر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے اور 18مارچ2017 تک انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT