Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کے تقررات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے کرانے کا فیصلہ

اساتذہ کے تقررات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے کرانے کا فیصلہ

باقاعدہ احکامات جاری ، کمیشن اور ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کوضروری کارروائی کی ہدایت
حیدرآباد۔ 18۔ مئی  ( سیاست نیوز) حکومت نے ٹیچرس کی تمام جائیدادوں پر تقررات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری اسکول ایجوکیشن راجیو آر آچاریہ کے مطابق کے محکمہ جی اے ڈی میں کارپوریشن ، پبلک سیکٹر یونٹ ، مجالس مقامی اور دیگر زمرہ جات کے تحت راست تقررات کا جائزہ لینے کی خواہش کی تھی۔ حکومت نے اس معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیچرس کی تمام جائیدادوں کے تقررات راست طور پر پبلک سرویس کمیشن سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے تحت جائیدادوں کے تقررات ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ ضلع واری سطح پر کئے جاتے رہے ہیں لیکن اب یہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ہوں گے۔ اسکول اسسٹنٹس ، لینگویج پنڈت ، سکنڈری گریڈ ٹیچرس ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کے تقررات پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ انجام دیئے جائیں گے تاکہ تقررات کے عمل میں یکسانیت ہو  اور بہتر طریقہ کار سے تقررات کئے جائیں۔ حکومت نے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے تحت موجود ماڈل اسکولس کے ٹیچرس کے تقررات بھی پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں پرنسپل، پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس (پی جی ٹی) اور ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (ٹی جی ٹی) کے عہدے شامل ہیں۔ ان کے تقررات اسٹیٹ سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کئے جارہے تھے ۔ حکومت نے سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کو اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT