Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / اساتذہ کے تقررات کے لیے ڈی ایس سی اعلامیہ جلد جاری کرنے کی خواہش

اساتذہ کے تقررات کے لیے ڈی ایس سی اعلامیہ جلد جاری کرنے کی خواہش

ٹی آر ایس ایم پی بی سمن کی قیادت میں عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ یونین کی کڈیم سری ہری سے نمائندگی
حیدرآباد۔ 5 مئی (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی سمن کی قیادت میں عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے قائدین نے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کڈیم سری ہری سے ملاقات کی اور 8700 اساتذہ کی جائیدادوں کے لیے ڈی ایس سی کے انعقاد کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ طلبہ تنظیموں کی جانب سے اس سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کی گئی تھی جس کا احترام کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم نے ڈی ایس سی کے انعقاد کا تیقن دیا ہے۔ بی سمن نے بتایا کہ طلبہ کے وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر سے خواہش کی کہ نوٹیفکیشین کی اجرائی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ بیروزگار نوجوانوں میں پھیلی بے چینی دور ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد نوجوانوں میں امید جاگی ہے کہ انہیں روزگار حاصل ہوگا۔ سمن نے کہا کہ کڈیم سری ہری نے 8700 جائیدادوں کے لیے جلد ہی اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ حکومت کے دیگر محکمہ جات میں 2 ہزار سے زائد جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور حکومت ان پر بھی جلد تقررات کا منصوبہ رکھتی ہے۔ سمن نے کہا کہ گروپ۔II امتحانات کے نتائج بھی جلد جاری کرنے کے لیے وزیر تعلیم سے نمائندگی کی گئی اور انہوں نے ہمدردانہ غور کا تیقن دیا۔ سمن نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کانگریس اور دیگر جماعتوں کے بہکاوے میں آئے بغیر امتحانات کی تیاری میں جڑجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور تلگودیشم نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کیئے جانے والے تقررات کو بوگس قرار دینے کی مساعی افسوسناک ہے۔ سمن نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے تلنگانہ تحریک کے دوران نوجوانوں سے جو وعدہ کیا تھا اس پر بہرصورت عمل آوری کی جائے گی اور آئندہ دو برسوں میں نوجوانوں کے لیے تلنگانہ میں روشن مستقبل یقینی ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT