Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اساتذ ہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے امین

اساتذ ہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے امین

اردو اکیڈیمی، دہلی میں اردو خواندگی مراکز کے انسٹرکٹر زکا استقبالیہ
نئی دہلی 17؍اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ ہمارے بچوں کے تابناک مستقبل کے امین ہیں اور وہ جس خلوص سے تعلیم دیں گے طلبا ان سے اتنا ہی زیادہ استفادہ کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اردواکادمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ماجددیوبندی نے 120نئے اردو خواندگی مراکز کے افتتاح کے موقع پر اکادمی کے قمررئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم میں نئے مراکزانسٹرکٹر زسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں مزید نے کہا کہ علم ہی ایسی نعمت ہے کہ جس کو جتنا خرچ کیا جائے وہ بڑھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قرآن کی سب سے پہلی آیت علم حاصل کرنے کے لیے حکم کے طور پر بھیجی گئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ علم کی اہمیت کو فراموش کرکے ہم لوگ اپنے وجود کو قائم نہیں رکھ سکتے ۔ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے تمام اساتذہ کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی یہ وعدہ کیا کہ اردو اکادمی، دہلی ان کی ہر خدمت کے لیے ہر لمحہ حاضر رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ایک سال کی مختصر سی مدت میں ہم نے بہت کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی جس میں ہم کامیاب رہے اور ہمیں فخر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بھرپور تائید اور تعاون ہمیں حاصل رہا۔ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے دہلی کے اردو والوں سے گزارش کی کہ اکادمی سے وہ جو بھی خدمت لینا چاہیں وہ رابطہ کرسکتے ہیں جس سے ہم اردو کے فروغ میں بہتر کام کرسکیں۔ اساتذہ کے لیے ڈاکٹر عشرت جمیل نے ایک لیکچر پیش کیا جس میں انھوں نے تدریسی حوالوں سے تفصیلی گفتگو کی۔

TOPPOPULARRECENT