Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / اسامہ بن لادن زندہ ہے:اسنوڈین

اسامہ بن لادن زندہ ہے:اسنوڈین

ماسکو ۔ /14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسامہ بن لادن اب بھی زندہ اور سی آئی اے کے پیرول پر ہیں ۔ایڈورڈ اسنوڈین نے یہ دعویٰ کیا ۔ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق کنٹراکٹر اسنوڈین کو سرکاری رازداری کی حامل اطلاعات کا افشاء کرنے پر 10 سال سزائے قید کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اس سزاء سے بچنے کیلئے روس میں پناہ حاصل کی ہے ۔ اسنوڈین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن اس وقت سی آئی اے کے پیرول پر اور باہماز میں پرتعیش زندگی گزار رہا ہے ۔ القاعدہ کے سابق سربراہ کو سی آئی اے سے اب بھی مالی مدد مل رہی ہے ۔ اس وقت وہ اپنی پانچ بیویوں اور کئی بچوں کے ساتھ موجود ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT