Monday , August 21 2017
Home / دنیا / اسانج کو معاوضہ ادا کیا جائے اقوام متحدہ پیانل

اسانج کو معاوضہ ادا کیا جائے اقوام متحدہ پیانل

جنیوا ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کا ایک پیانل جو وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے کیس کی جانچ پڑتال کررہا ہے، نے کہا کہ اسانج کو سویڈن اور برطانیہ دونوں ہی ممالک نے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا تھا لہٰذا اب دونوں ممالک کو اسانج کو ہرجانہ ادا کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے آربٹریری ڈیٹنشن نے بتایا کہ جولین اسانج کو 7 ڈسمبر 2010ء میں ان کی گرفتاری کے بعد سویڈن اور برطانیہ نے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا تھا۔ مذکورہ پیانل پانچ آزادانہ طور پر کام کرنے والے دائیں بازو کے ماہرین کی ٹیم پر مشتمل ہے، نے اس بات پر زور دیا کہ اسانج کی حراست کو اب ختم کردینا چاہئے کیونکہ انہیں بھی جسمانی طور پر آزاد رہنے اور نقل و حرکت کی آزادی حاصل ہے جسکا احترام کیا جانا چاہئے اور اب اس صورتحال کے بعد اسانج کو مناسب معاوضہ دیا جانا چاہئے۔

 

دولت مشترکہ وفد کا آج سے دورہ مالدیپ
لندن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دولت مشترکہ کا ایک وزارتی گروپ جس میں معتمد خارجہ ایس جے شنکر بھی شامل ہیں، کل سے مالے کے دورہ پر روانہ ہورہا ہے تاکہ حکومت مالدیپ کے ساتھ جمہوری طرزحکومت کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ دی کامن ویلتھ منسٹیریل ایکشن گروپ کی قیادت صدرنشین، گیانا کے نائب صدر اور وزیر برائے امورخارجہ کارل گرینج کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گذشتہ ماہ حکومت مالدیپ سے خواہش کی تھی کہ وہ اپنے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردے۔

TOPPOPULARRECENT