Monday , April 24 2017
Home / پاکستان / استاد بڑے فتح علی خان کا انتقال

استاد بڑے فتح علی خان کا انتقال

اسلام آباد ،5جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مشہور کلاسیکی گلوکار استاد بڑے فتح علی خان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 81سال کے تھے ۔پاکستان کے روزنامہ ’ڈان‘کے مطابق استاد فتح کا انتقال یہاں کے پی آئی ایم ایس ہاسپٹل میں ہوا۔ گزشتہ 10 دنوں سے ان کا علاج چل رہا تھا۔ وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق فتح علی خان کو آج لاہور میں سپردِخاک کیا جائیگا۔خیال، ٹھمری اور قوالی سے گائیکی کے میدان میں خاص شناخت بنانے والے استاد بڑے فتح علی خان کے پاکستان کے علاوہ ہندوستان ، امریکہ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور مغربی ایشیا میں بھی بڑی تعداد میں بھی پرستارہیں۔پٹیالہ گھرانے سے وابستہ استاد فتح علی خان گلوکار امانت علی خان اور حامد علی خان کے چھوٹے بھائی تھے ۔ امانت علی خان کیساتھ ان کی کمال کی جوڑی تھی۔ وہ اپنے خاندان کی چھٹی نسل کے کلاسیکی گلوکار تھے ۔ 1935 میں پنجاب کے پٹیالہ (ہندوستان ) میں پیدا ہوئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT