Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / استاد زادے کی مہاراشٹرا کیسری پہلوان پر فتح

استاد زادے کی مہاراشٹرا کیسری پہلوان پر فتح

حیدرآباد 19 جون (راست) استاد زادے اوسامہ بن عبداللہ بامعس پہلوان نے مہاراشٹرا کیسری پہلوان ابھیمنو پر فتح حاصل کی۔ لال بہادر اسٹیڈیم پر حالیہ منعقدہ یادو کیسری ریسلنگ چمپئن شپ مقابلوں کے دوران مہاراشٹرا کیسری ابھیمنو پہلوان نے تلنگانہ، آندھرا اور مہاراشٹرا اکھاڑوں کے استاد خلفا کے ماسواء تمام پہلوانوں کو چیلنج کیا جس پر استاد عبداللہ بن محمد بامعس کے فرزند اوسامہ بن عبداللہ بامعس پہلوان نے چیلنج قبول کرتے ہوئے میدان میں آئے۔ ریسلنگ کے مقابلے کے دوران چیلنج کرنے والے جس حوصلہ کا مظاہرہ ابتداء میں کیا تھا اس کے برخلاف مدمقابل کے آگے پھیکے پڑگئے۔ کامیابی پر اوسامہ بن عبداللہ بامعس پہلوان کی سراہنا کی۔ اوسامہ بن عبداللہ بامعس پہلوان کے مظاہرہ کو شائقین ریسلنگ نے ان کے چاچا خالد بن محمد بامعس پہلوان آندھرا کیسری اور آندھرا کیسری حبیب عبداللہ الجیلانی پہلوان کے مقابلوں کی یاد کو دہرانے سے تعبیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT