Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / استبدادانہ برہمن نظریات روہت ویمولہ کے قتل کے ذمہ دار ‘ تلنگانہ ڈیموکریٹک فرنٹ کا الزام

استبدادانہ برہمن نظریات روہت ویمولہ کے قتل کے ذمہ دار ‘ تلنگانہ ڈیموکریٹک فرنٹ کا الزام

حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کا استبدادانہ برہمن نظریات نے قتل کیا ہے ۔ تلنگانہ ڈیموکریٹک فرنٹ نے یہ الزام عائد کیا ۔ فورم کی جانب سے آج اندرا پارک چوک پر ایک احتجاج منظم کیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس مسئلہ میںخاطیوں اے بی وی پی لیڈر سشیل کمار ‘ ایچ سی یو وائس چانسلر پی اپا راؤ ‘ ایم ایل سی این رامچندر راؤ ‘ مرکزی وزرا بنڈارو دتاتریہ و سمرتی ایرانی کے خلاف مقدمات درج کرے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہائیکورٹ کے ایک برسر خدمت جج کے ذریعہ اس سارے معاملہ کی جانچ کا اعلان کرے ۔ طلبا قائدکے وی رتنم ‘ ماہر تعلیم چکا رامیا ‘ کے آر چودھری ‘ لکشمی نارائنا اور دوسرے شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT