Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / استنبول میں امریکی سفارت خانہ کی سرگرمیاں جزوی طور پر ٹھپ

استنبول میں امریکی سفارت خانہ کی سرگرمیاں جزوی طور پر ٹھپ

استنبول۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) استنبول میں واقع امریکی سفارت خانہ نے آج اپنی سرگرمیاں محدود کردیں کیونکہ سکیورٹی کو لاحق خطرہ کے اندیشے پر اسٹاف نے ڈیوٹی انجام دینے میں اس چستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جو عام طور پر ان کے فرائض کا حصہ ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں واقع امریکی سفارت خانہ کو لاحق سکیورٹی خطرہ کی بنیاد پر سفارت خانے میں صرف محدود اسٹاف کے ساتھ محدود خدمات ہی انجام دی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چہارشنبہ کے لئے جن عوامی خدمات بشمول امریکی شہریوں کے لئے ویزا اپائنٹمنٹس اور غیراہم خدمات کو منسوخ کردیا گیا ہے جسے آئندہ کسی دیگر تاریخ کو انجام دیا جائے گا۔ یہ احتیاطی اقدامات اس وقت کئے گئے جب ترکی کے اعظم ترین شہر سمجھے جانے والے استنبول میں امریکی سفارت خانے کے لئے انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ سفارت خانے کی جانب سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انقرہ، ادانا اور ازمیر شہروں میں واقع امریکی سفارت خانوں میں حسب معمول خدمات انجام دی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT