Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / استنبول میں خودکش بم حملہ ‘5ہلاک‘39زخمی

استنبول میں خودکش بم حملہ ‘5ہلاک‘39زخمی

استنبول۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) استنبول کی اہم پیدل خریداری سڑک پر خودکش بم حملہ کی وجہ سے پانچ افراد بشمول دو اسرائیلی اور امریکی شہریت رکھنے والے افراد اور ایک ایرانی شہری ہلاک ہوگئے ۔ دیگر کئی زخمی ہیں ۔ یہ ترکی میں گذشتہ ایک سال میں پانچواں خودکش بم حملہ تھا ۔ وزیر اعظم احمدداؤد اوگلونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کئی غیر ملکی بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ ترکی ہمیشہ کہہ چکاہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب ‘ زبان ‘ نسل نہیں ہوتی ۔دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیئے ۔اس المناک واقعہ سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا ہے ۔ فوری طور پر حملہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیںکی لیکن دولت اسلامیہ گروپ اور کُرد عسکریت پسند حال ہی میں ترکی میں دو حملے کرچکے ہیں ‘ اس لئے ان دونوں گروپس کو مشتبہ سمجھا جارہا ہے ۔ دولت اسلامیہ کے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کے ارکان خاندان کے ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے ہیں ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ کسی خاندان کا فرد مشتبہ خودکش حملہ آور تھا ۔ مہلوکین اور زخمیوں کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے ۔ ایران کی ایک عمر رسیدہ خاتون بھی اس حملہ میں زخمی ہوئی تھی لیکن اُس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ ترکی میں یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب کہ وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف ترکی کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے اس واقعہ کو ’’غیرانسانی‘‘ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ترکی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ترکی کے وزیر صحت محمدمعز الدین اوگلوکے بموجب حملہ میں 36 افراد بشمول 6اسرائیلی ‘2آئرلینڈ‘ ایک ایک آئس لینڈ ‘ جرمنی ‘ دبئی اور ایران کا شہری ہے ۔ناٹو کے سکریٹری جینس اسٹول ٹنک برگ نے بھی اس حملہ کی سختی سے مذمت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT