Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / استنبول میں خودکش دھماکے، پانچ افراد ہلاک

استنبول میں خودکش دھماکے، پانچ افراد ہلاک

استنبول۔ 19 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سی این این کے ترک ایڈیشن کے مطابق یہ دھماکہ سینٹرل استنبول میں بین الاقوامی براںڈز اور شاپنگ سنٹرز کی دکانوں سے آراستہ اور سیاحوں میں مقبول ’استقلال اسٹریٹ‘ پر کیا گیا ہے جہاں پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے۔’رائیٹرز‘ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ پولیس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقے سے لوگ خوف کے مارے اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔اس سے پہلے ترک دارالحکومت انقرہ میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 37 افراد جاں بحق ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT