Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / استنبول میں دھاوے کے دوران 35 مشتبہ داعش جنگجو گرفتار

استنبول میں دھاوے کے دوران 35 مشتبہ داعش جنگجو گرفتار

استنبول۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گرد پولیس نے 35 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ ان کے دولت اسلامیہ گروپ سے روابط ہیں۔ انا طولو ایجنسی نے بتایا کہ تمام مشتبہ افراد کو پولیس نے جملہ 41 مکانات پر دھاوے کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دولت اسلامیہ نے ترکی میں کئی حملے کئے تھے جس کے بعد حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لئے اپنی کارروائی میں شدت پیدا کردی تھی۔ یاد رہے کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں ترکی کے 29 صوبوں میں دھاوے کے دوران دولت اسلامیہ سے مبینہ روابط رکھنے والے 750 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نئے سال کے موقع پر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں جو قتل عام ہوا تھا، اس کی ذمہ داری بھی دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ اس قتل عام میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT