Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کا اندیشہ : امریکہ

استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کا اندیشہ : امریکہ

استنبول 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی شہریوںکو خبردار کیا ہے کہ استنبول اور انطالیہ شہروں کے سیاحتی مقامات پر انہیں خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔ اسرائیل نے بھی کل ہی ان شہروں میں یقینی حملوں کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ امریکی سفارتخانہ نے اپنی ویب سائیٹ پر سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں امریکی سفارتخانہ اپنے شہریوں کو مطلع کرنا چاہتا تھا کہ سیاحتی مقامات پر حملوں کا خطرہ ہے ۔ خاص طور پر استنبول اور انطالیہ کے سیاحتی مقامات دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ کسی وجہ سے ایسے علاقوں کے قریب موجود ہوں تو حد درجہ احتیاط اور چوکسی کا مظاہرہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT