Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / استنبول میں شہریوں پر حملوں اور اغوا کا خطرہ

استنبول میں شہریوں پر حملوں اور اغوا کا خطرہ

پُرہجوم اور سیاحتی مراکز سے گریز ‘ سیاسی جلسوں اور جلوسوں میں شرکت نہ کرنے امریکہ کا شہریوں کو مشورہ
انقرہ ۔ 23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ استنبول میں غیر ملکیوں پر حملے کئے جاسکتے اور اُن کا اغوا بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ترکی جاریہ سال کئی بم حملوں کی وجہ سے دہل گیا تھا ۔ امریکی قونصل خانہ برائے استنبول نے اپنے ایک پیغام میں ہفتہ کو دیر گئے انتباہ دیا کہ انتہا پسند گروپ اپنی جارحانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ استنبول میں امریکی اور دیگر غیر ملکی شہریوں پر حملوں اور اُن کے اغوا کا خطرہ ہے ۔ یہ حملے منصوبہ بند ہوسکتے ہیں یا کسی معمولی انتباہ یا انتباہ کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں ۔ یہ حملے صرف مسلح حملوں تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ اغوا کی وارداتیں ‘ بم حملے یا دیگر پُرتشدد کارروائیاں کی جاسکتی ہیں ۔ ایک آن لائن نوٹس جاری کرتے ہوئے امریکی قونصل خانہ نے اس بارے میں اپنے ملک کے شہریوں کو انتباہ دیا ہے ‘ تاہم اس نے اُس گروپ کی نشاندہی نہیں کی جو اسے کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے لیکن گدشتہ سال شہر میں کئی بم حملے دولت اسلامیہ اور کُرد عسکریت پسند کرچکے ہیں ۔

انتباہ میں امریکی قونصل خانہ نے کہا کہ جو لوگ استنبول کا دورہ کررہے ہیں یا شہر میں مقیم ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی شخصی صیانتی کارروائیوں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق بنائیں اور اُن پر نظرثانی کریں ‘ جب بھی وہ مغربی شہریوں میں مقبول مقامات پر جاتے ہوں تو یا پھر وہاں مقیم ہوں تو انہیں اپنے صیانتی اقدامات بہتر بنالینے چاہیئے ۔ یہ امریکہ کی جانب سے تازہ ترین انتباہ ہے ۔ جنوبی صوبہ ادانا میں قونصل خانہ نے انتباہ دیا تھا کہ جنوبی ترکی میں اواخر ستمبر میںامریکیوں کے ہوٹلوں پر حملوں کا خطرہ ہے ۔ اسی ماہ امریکی سفارت خانہ نے کاروبار پر بشمول اسٹاربکس پر جنہیں مغربی ممالک کے شہری غازیان ٹیک میں استعمال کرتے ہیں جو شام کی سرحد سے متصل واقع ہے دہشت گرد حملوں کے خطرہ کا انتباہ دیا تھا ۔ قبل ازیں ایک مہلک خودکوش بم حملہ غازیان ٹیک میں کیا گیا تھا جس کا ذمہ دار دولت اسلامیہ سے مربوط جہادیوں پر عائد کیا گیا تھا ۔ ماہ اگست میں یہ حملہ کیا گیا تھا جس سے شادی کی بارات میں شامل 57 افراد بشمول 34بچے ہلاک ہوگئے تھے ۔ تازہ ترین پیغام امریکی قونصل خانہ کے بموجب شہریوں کو ہدایت دینے کیلئے ہے کہ وہ جنوب مشرقی ترکی کا سفر نہ کریں ‘ پُرہجوم مقامات پر خاص طور پر مقبول سیاحتی مراکز پر جانے سے گریز کریں ۔ سیاسی جلسوں اور جلوسوں سے دور رہیں ۔

TOPPOPULARRECENT