Thursday , March 23 2017
Home / دنیا / استنبول یونیورسٹی کے 87افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

استنبول یونیورسٹی کے 87افراد کو گرفتار کرنے کا حکم

استنبول، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے پراسیکیوٹرز نے گزشتہ جولائی کے مہینے میں بغاوت کے واقعہ میں ملوث ترکی نژاد امریکی شہری عالم دین فتح اللہ گولین سے مبینہ تعلق کا انکشاف ہونے پر استنبول یونیورسٹی کے 87 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق پولیس نے 12 صوبوں میں مسلسل دھاوے کرکے مبینہ طور پر ان کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں جس میں یونیورسٹی کے کئی اساتذہ اور سیاسی پارٹی کا ایک سربراہ بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ 15 جولائی کو ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔اس پر ہوئی تحقیقات کے بعد کم از کم سے 36 ہزار لوگوں کو قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ سیول سرویس، فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کے کئی لوگوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔اس واقعہ میں 240 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT