Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / استھانہ تقرری معاملہ:سماعت 17 جنوری تک ملتوی

استھانہ تقرری معاملہ:سماعت 17 جنوری تک ملتوی

نئی دہلی 16 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروسز (آئی پی ایس) کے گجرات کیڈر کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کو چیلنج دینے والی درخواست کی سماعت 17 جنوری 2017 تک کے لئے آج ملتوی کر دی۔غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی درخواست کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن پرمشتمل بنچ کو بتایا کہ عبوری ڈائریکٹر کے طور پر مسٹر استھانہ کی تقرری نہ تو غیر قانونی ہے ، اور نہ ہی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف۔مرکزی حکومت کی جانب سے پیش اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے عدالت کو بتایا کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی تقرری جلد ہی کر دی جائے گی۔ اس کے لئے ضروری عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مسٹر روہتگی کی ان دلائل کی کامن کاز کے وکیل پرشانت بھوشن نے پرزور مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوک پال تقرری معاملہ میں بھی مرکز نے کہا تھا کہ تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے ، جبکہ تقریبا تین سال گزرنے والے ہیں۔مسٹر روہتگی نے مسٹر بھوشن کی دلائل کو درمیان میں ہی کاٹتے ہوئے کہا، “یہ لوک پال کا معاملہ نہیں ہے ۔
گجرات میں آر ایس ایس پرچارکوں کا اجلاس
وڈوڈرا۔/16 ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ سویم سیوک ( آر ایس ایس) کے پرچارکوں کا4 روزہ اجلاس کل سے یہاں شروع ہوگا جس میں تنظیم کے سربراہ موہن بھگوت شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس 17تا20 ڈسمبر شہر کے مضافات میں واقع سوامی نارائن مندر کے احاطہ میں منعقد ہوگا۔ آر ایس ایس سنٹرل گجرات کے میڈیا انچارج بھاسکر بھٹ نے یہ آج یہ اطلاع دی۔ اجلاس کے آخری دن موہن بھگوت گجرات کے صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ احمدآباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پاریسکر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس اور چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT