Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / استھانہ کی تقرری معاملہ مرکز اور سی بی آئی سے جواب طلب

استھانہ کی تقرری معاملہ مرکز اور سی بی آئی سے جواب طلب

نئی دہلی، 9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر راکیش استھانہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کرنے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر مرکزی حکومت اور جانچ ایجنسی سے آج جواب طلب کیا۔ عدالت عظمی نے غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی درخواست پر سماعت کے دوران مرکز اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے 15 دسمبر تک جواب دینے کو کہا ہے ۔کامن کاز نے مسٹر استھانہ کی تقرری کو بے لگام فیصلہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ مسٹر انل سنہا کے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد مسٹر استھانہ کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر کا عہدہ سونپا گیا ہے ۔ مسٹر استھانہ گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ گزشتہ 10 سال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ رخصت پذیرسی بی آئی سربراہ کی ریٹائرمنٹ کے باوجود نئے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں ہو سکاہے ۔ مسٹر سنہا نے گزشتہ دو دسمبر کو دو سال کی میعادپورا کیا۔ اولویت کی بنیادپر مسٹر سنہا کے بعد سب سے اوپر چل رہے اسپیشل ڈائریکٹر آر کے دتہ کو نومبر کے آخری دنوں وزارت داخلہ بھیجے جانے کے بعد مسٹر استھانہ اس دوڑ میں سب سے اوپر پہنچ گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT