Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اسد الدین اویسی کے خلاف ریاستی بی جے پی کی دستخطی مہم

اسد الدین اویسی کے خلاف ریاستی بی جے پی کی دستخطی مہم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاستی بی جے پی نے حالیہ مشتبہ داعش کے مبینہ کارکنوں کی گرفتاریوں پر مبینہ قانونی امداد فراہم کرنے کے اعلان پر صدر ایم آئی ایم اسد الدین اویسی کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کرتے ہوئے صدر مجلس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس دستخطی مہم کا دلسکھ نگر حیدرآباد میں 11 بجے دن آغاز عمل میں آیا ۔ صدر مجلس کو داعش سے روابط کے شبہ میں گرفتار نوجوانوں کو قانونی امداد کی فراہمی کے بیان پر بی جے پی کی جانب سے شدید تنقیدوں کا سامنا ہے ۔ اس مہم میں صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر لکشمن اور صدر پارٹی گریٹر حیدرآباد بی وینکٹ ریڈی نے شرکت کی ۔ 16 جولائی کو صدرمجلس کے خلاف ضلع رنگاریڈی میں ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ اس دوران بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ مشتبہ داعش نوجوانوں کے ساتھ ارکان خاندان میں سے دو افراد خاندان نے اویسی کی جانب سے انہیں قانونی امداد کی فراہمی کی تردید کی ہے ۔۔

 

وظیفہ یابوں کے مسائل پر
آئندہ ماہ دھرنا
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : صدر تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ریاست کے وظیفہ یابوں کے دیرینہ حل طلب مسائل کے ضمن میں 22 اگست کو دھرنا منعقد کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے تحصیلدار اور دیگر منتخبہ نمائندوں کو یادداشت پیش کی جائے گی ۔ اس طرح 7 ستمبر اور 29 ستمبر کو بھی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT