Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اسد اویسی کو اعظم گڑھ میں جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت نہیں

اسد اویسی کو اعظم گڑھ میں جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت نہیں

اعظم گڑھ (یو پی) ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ اے آئی ایم آئی ایم اسدالدین اویسی کو مبارکپور علاقہ میں کشیدگی کے تناظر میں ضلع ہٰذا میں عام جلسوں کے انعقاد کیلئے حکام نے آج اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اعظم گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سبھاش ایل وائی نے کہا کہ پبلک میٹنگ کے انعقاد کیلئے درخواست اویسی کی پارٹی سے وصول ہوئی تھی لیکن انھیں اجازت نہیں دی گئی۔ اسد اویسی اترپردیش کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج قبل ازیں تقریباً 100 کارکنانِ ہندو یووا واہنی پڑوسی سدھارتھ نگر میں تحویل میں لئے گئے جب وہ اسد اویسی کے دورہ کے خلاف بھدریا کراسنگ پر احتجاج منظم کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT