Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسد اویسی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ،بی جے پی

اسد اویسی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ،بی جے پی

حیدرآباد ۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری پر رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کے متنازعہ بیانات پر اعتراض کیا ہے۔ تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے اس سلسلہ میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کے بیانات کے خلاف شکایت درج کی۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی قائد جی کشن ریڈی نے کہا کہ عوام صدر ایم آئی ایم کے بیانات پر برہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایم آئی ایم و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مشتبہ دہشت گردوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کریں۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ایم آئی ایم پرانے شہر میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی بی جے پی فلورلیڈر نے مطالبہ کیا ہیکہ صدر ایم آئی ایم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ متنازعہ بیانات پر ان کی لوک سبھا رکنیت کو منسوخ کردیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT