Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی جیٹ طیاروں کا غزہ پٹی پر حملہ

اسرائیلی جیٹ طیاروں کا غزہ پٹی پر حملہ

غزہ سٹی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے غزہ پٹی پر کئی فضائی حملے کئے جبکہ اسرائیل سے متصلہ سرحد پر کشیدگی پھیل گئی۔ وزارت داخلہ فلسطین کے بموجب فضائی حملے غزہ پٹی کے بین الاقوامی ایرپورٹ کے قریب جنوبی شہر رفاہ اور کھیتوں کے علاقوں پر کئے گئے۔ تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کے بموجب حماس کے کارکنوں کے پانچ اڈوں پر حملے کئے گئے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اسرائیل کے شہریوں کی حفاظت کیلئے فوج اس علاقہ میں سرگرم رہے گی کیونکہ حماس کے دہشت گرد انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT