Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / اسرائیلی خاتون پولیس افسر کا قتل، تین فلسطینی ہلاک

اسرائیلی خاتون پولیس افسر کا قتل، تین فلسطینی ہلاک

یروشلم17 جون (رائٹر) اسرائیلی کی سیکورٹی فورس نے یروشلم کے قریب فائرنگ اور چاقو سے حملہ کرنے کے دو الگ الگ واقعات میں تین فلسطینی شہری کو مار گرایا۔ اس واقعہ میں ایک اسرائیلی خاتون پولیس افسر کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں دو فلسطینی شہریوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ فائرنگ کرکے اسرائیل کے پولیس افسران کے گروپ کو مارنے کی کوشش کر رہے تھے ، وہیں دوسرے معاملے میں ایک فلسطینی شہری کو اس وقت مار گرایا گیا جب اس نے خاتون پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ بعد میں خاتون پولیس افسر کی موت ہو گئی۔ حملے میں ایک دیگر اسرائیلی پولیس افسر بھی زخمی ہو گیا۔اس واقعہ کے بعد یہاں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT