Friday , October 20 2017
Home / دنیا / اسرائیلی خاتون کو زخمی کرنے والا فلسطینی گرفتار

اسرائیلی خاتون کو زخمی کرنے والا فلسطینی گرفتار

یروشلم ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کے مطابق ایک نوجوان فلسطینی شہری کو ایک اسرائیلی خاتون کو اس کے مکان میں گھس کر چاقو گھونپنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ مغربی کنارہ میں پیش آیا تھا۔ مشتبہ فلسطینی شہری کی شناخت اور عمر مخفی رکھی گئی ہے۔ یہودی آبادی اوٹنیل کے قریب واقع ہے جہاں اتوار کے روز 38 سالہ خاتون دافنا مائر کو اس وقت چاقو گھونپ کر ہلاک کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کررہی تھی۔ اتوار کو رونما ہونے والا واقعہ جہاں تشدد کی لہر کا ایک واقعہ تھا وہیں یہودی آبادی میں آ کر یہودی خاتون کو ہلاک کرنے کے واقعہ نے یہودیوں کے علاوہ فلسطینیوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔ انہیں (فلسطینیوں) اندیشہ ہیکہ ان پر اب اسرائیل کی جانب سے سخت سیکوریٹی کا نفاذ کیا جاسکتا ہے اور ان کی ہر چھوٹی بڑی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT