Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اسرائیلی خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

اسرائیلی خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

شملہ ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پولیس نے آج ایک کار برآمد کرلی ہے جس میں ایک اسرائیلی خاتون کی ہفتہ کی شب عصمت ریزی کردی گئی تھی اور اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پدم چند نے بتایا کہ لفٹ دینے کے بہانے ایک 25 سالہ خاتون کو منالی کے قریب سنسان مقام پر لے جاکر عصمت ریزی کردی گئی تھی ۔ پولیس نے کلوسے یہ کار برآمد کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موقع واردات کے وقت اندھیرا تھا جس کے باعث سی سی ٹی وی فوٹیج صاف نظر نہیں آرہی ہے ۔ لیکن توقع ہے کہ بہت جلد تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ متاثرہ خاتون نے یہ شکایت کی ہے کہ کار میں 6 افراد تھے جس میں 2 افراد نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔۔

TOPPOPULARRECENT