Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی شلباری سے فلسطینی خاتون ہلاک

اسرائیلی شلباری سے فلسطینی خاتون ہلاک

غزہ سٹی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی خاتون اسرائیلی دبابوں کی شلباری سے جن کا نشانہ اس کا مکان بن گیا تھا جنوبی غزہ پٹی میں ہلاک ہوگیئں ۔ حماس جنگجوؤں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا آج دوسرا دن تھا ۔ 2014 ء کی خوفناک جنگ کے بعد یہ اولین جھڑپ تھی ۔ جھڑپوں کے آغاز سے اب تک حماس اور دیگر عسکریت پسند گروپس نے کم از کم 10 مرتبہ مارٹر حملے اور فائرنگ کی ہے ۔ اسرائیلی دبابے سرحد پر تعینات تھے ۔ انہوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حماس کے اڈوں کو نشانہ بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT