Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / اسرائیلی صدرکا آئندہ سال کے اوائل دورۂ ہند

اسرائیلی صدرکا آئندہ سال کے اوائل دورۂ ہند

روشلم ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑھتے ہوئے باہمی روابط کے درمیان اسرائیلی صدر ریوین ریولن آئندہ سال کے اوائل ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں جس پر وہ اس ملک کا سفر کرنے والے اولین اسرائیلی سربراہ مملکت بن جائیں گے۔ ریولن کے دورے سے متعلق تصدیق چند یوم بعد ہی سامنے آئی ہے جبکہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اس صیہونی قوم کا تاریخی سفر کرتے ہوئے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی سربراہ مملکت بنے تھے۔ ریولن نے یہاں اپنی قیامگاہ پر انڈیا۔ اسرائیل فورم کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’ہم کئی پہلوؤں سے فطری حلیف ہیں لیکن تن آسانی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اگر ہم پیشرفت جاری نہ رکھیں تو ہم پیچھے رہ جائیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT