Friday , October 20 2017
Home / دنیا / اسرائیلی عدالت کا صحافی پر جرمانہ وزیراعظم اسرائیل کو ادا کرنے کی ہدایت

اسرائیلی عدالت کا صحافی پر جرمانہ وزیراعظم اسرائیل کو ادا کرنے کی ہدایت

یروشلم ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایک صحافی پر 32,500امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اسرائیل کی عدالت نے فیس بک پر وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے خلاف رسوا کن اور بدنما مضمون شائع کرنے پر صحافی پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نتن یاہو کی بیوی سارا نے اسرائیلی قائد کو ان کی کار سے ایک بڑی شاہراہ پر ایک جھگڑے کے دوران لات مار کر باہر نکال دیا تھا ۔ نتن یاہو نے گذشتہ ہفتہ صحافی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا ۔ تل ابیب کی مجسٹریٹ کورٹ کے جج آزاریہ الپالے نے یہ جرمانہ عائد کیا ۔

مشکوک گفتگو‘ پر طیارے کی
ہنگامی لینڈنگ
پن سلوانیا ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سلوینیا سے برطانیہ جانے والی ایک پرواز کے پائلٹ نے اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب انھیں خبردار کیا گیا کہ طیارے میں کچھ مسافر مشکوک گفتگو کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس گفتگو میں دہشت گردی کا حوالہ شامل تھا۔ایزی جیٹ ایئر لائن میں سوار تین افراد کو لینڈنگ کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔سنیچر کی سہ پہر یہ طیارہ یوبیانہ سے سٹینسٹیڈ جا رہا تھا تاہم اسے جرمنی کے بون ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں 151 مسافر سوار تھے جنھیں طیارے سے اتار لیا گیا۔
اور پھر فلائٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔گرفتار ہونے والے تینوں افراد کے سامان کو ایک کنٹرولڈ دھماکے میں تباہ کر دیا گیا۔ہوائی اڈے کے ترجمان نے طیارے کی لینڈنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس سے پہلے، پائلٹ کو طیارے کے اندر مشکوک گفتگو کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT