Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فائرنگ ،2 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فائرنگ ،2 فلسطینی ہلاک

قلندیا۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ فلسطین میں راملہ پناہ گزین کیمپ کے قریب پھوٹ پڑنے والی جھڑپوں میں اسرائیلی سپاہیوں نے 2 فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو فوجی کاروں کے قافلے میں زبردستی گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس واقعہ میں 3 سپاہی زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، تاہم اس بات کا پتہ چلایا جارہا ہے کہ آیا وہ جھڑپ میں یا پھر اپنی ہی فوج کی فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت ِ صحت نے 21 سالہ احمد جحاجہ اور حکمت حندان کی موت کی توثیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT