Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی ہلاک سرحدی علاقہ میں تشدد اقوام متحدہ کی اپیل

اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی ہلاک سرحدی علاقہ میں تشدد اقوام متحدہ کی اپیل

غزہ سٹی ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی فائرنگ سے غزہ پٹی کے سرحدی علاقہ میں جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی ہلاک ہوگیا۔ 27 سالہ احمد السرحی اسرائیل کے ساتھ متصل مشرقی سرحد پر جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ یروشلم سے موصولہ اطلاع کے بموجب اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون نے انتباہ دیا کہ کشیدگی میں اضافہ کے خطرناک نتائج برآمد ہو ںگے۔ انہوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سے بے چینی دور کرنے کے فوری اقدامات کی اپیل کی اور کہاکہ ان کے دورہ سے اس بات کا اظہار ہوتا ہیکہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر دنیا بھر کو کتنی تشویش ہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری کارروائی نہ کی جائے تو صورتحال بدترین ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی مظالم پر سعودیہ کا اظہار مذمت
ریاض ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی کابینہ نے فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکومت کی عین ناک تلے بڑھتے ہوئے حالیہ وحشیانہ مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ کابینہ نے سکیورٹی کونسل، متعلقہ بین الاقوامی غیر حکومتی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کابینہ نے القطیف کے علاقے سیھات کی الکوثر کالونی میں مسجد کے احاطے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 

اسرائیل نے فلسطینی لیڈر کو گرفتار کیا
رملہ ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے رملہ کے قریب راتوں رات چھاپہ مار کارروائی کر کے عسکریت پسند فلسطینی گروپ حماس کے ایک اعلیٰ رہنما کو گرفتار کرلیا۔ اس بارے میں آج اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی داخلی سکیورٹی سروس نے گزشتہ رات حماس کے لیڈر حسن یوسف کو جنوب مغربی رملہ کے علاقہ بیتونیا سے گرفتار کرلیا۔ ادھراسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مغربی کنارے میں عبرون سے تعلق رکھنے والے اس فلسطینی کا گھر بھی تباہ کر دیا جس نے گزشتہ سال چاقو سے حملہ کر کے ایک اسرائیلی کو ہلاک کردیا تھا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہیکہ ماہر الحشلمون نامی فلسطینی کے گھر کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ درجنوں فلسطینیوں کے ساتھ پتھراؤ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں شریک تھا۔

TOPPOPULARRECENT