Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، دو چاقو بردار فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، دو چاقو بردار فلسطینی ہلاک

یروشلم۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے دو چاقو بردار فلسطینی ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ فلسطینیوں نے یہ حملہ وادء اردن کے علاقے میں قائم چیک پوائنٹ پر کھڑے فوجیوں پر کیا تھا۔ گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے عبرون کے علاقے میں ایک فلسطینی حملہ آور کے گھر کو مسمار بھی کیا۔ پچھلے سال پہلی اکتوبر سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور عام یہودیوں پر چاقو سے فلسطینیوں کے حملے میں بائیس اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جوابی کارروائیوں میں 146 فلسطینی مارے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT