Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / اسرائیلی فوجیوں پر دو فلسطینیوں کی فائرنگ حملہ آور فوج کے ہاتھوں ہلاک

اسرائیلی فوجیوں پر دو فلسطینیوں کی فائرنگ حملہ آور فوج کے ہاتھوں ہلاک

نبلوس۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو فلسطینی کمسن نوجوان جنہوں نے دو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی شمالی مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فائرنگ میںہلاک ہوگئے ۔ ایک ماہ طویل بے چینی کی لہر کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے ۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں نے پستول سے شہر جینن کے مغرب میں اسرائیلی طلایہ گردپارٹی پرحملہ کیا تھا ۔ فائرنگ سے پہلے انہوں نے فوجیوں پر سنگباری کی تھی جس کے بعد رائفل سے فائرنگ کی ۔ فوج نے جوابی کارروائی اور دونوں حملہ آوروں کی طرف گولی چلائی جس سے دونوں ہلاک ہوگئے ۔ وزارت صحت کے بموجب مہلوکین کے نام نہاد واقد اورفواد واقد تھے جن کی عمر 15سال تھی۔

TOPPOPULARRECENT