Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے دو فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے دو فلسطینی ہلاک

یروشلم ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے والے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بیت الخلیل نامی شہر میں پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو حملہ آوروں نے فوجی پر چاقو سے وار کیے اور جواب میں خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوجیوں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی جس سے وہ مارے گئے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر علاقوں میں جاریہ برس اکتوبر کے مہینے سے چاقو کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور ایسے حملوں میں 19 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری مارا جا چکا ہے۔ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں 107 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قبل جمعرات کو بیت المقدس اور غربِ اردن کے علاقوں میں حملوں کے واقعات میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار، ایک فوجی اور ایک راہ گیر زخمی ہوا جبکہ دو مبینہ فلسطینی حملہ آور مار دیے گئے۔

TOPPOPULARRECENT