Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں داخل فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر حملے

اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں داخل فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر حملے

غزہ 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجی فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد سے درندازی کرتے ہوئے کئی سو میٹراندر داخل ہوگئے اور ساحلی پٹی کے ساتھ چلتے ہوئے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے ایک فیلڈ آبزرویٹرنے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے بکتر بند گاڑیاں ، ٹینک اور بلڈوزر شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام میں کئی سو میٹر اندر داخل ہوئے۔ قابض فوجیوں نے مشین گنوں سے فلسطینی ماہی گیروں، فلسطینی شہریوں کے مکانات اور کھیتی باڑی میں مصروف شہریوں پر فائرنگ کی  تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کی دراندازی کی کارروائی کے وقت غزہ کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی گئی۔ فضاء میں اسرائیل کے ڈرون طیاروں نے بھی نچلی پروازیں کیں جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی بحریہ کی ایک فوجی کشتی نے فلسطینی ماہی گیروں پربھی مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد کشتیوں کونقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کو شمالی غزہ میں ساحل سمندر پرسودانیہ کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد فلسطینی ماہی گیر ساحل پرواپس آنے پرمجبور ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT