Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

غزہ سٹی ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مار ہلاک کردیا جس نے مغربی کنارہ چیک پوائنٹ پر اسرائیلی پولیس عہدیدار کو حملہ کا نشانہ بنایا تھا اس واقعہ میں ایک عہدیدار زخمی ہوگیا ۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی چیک پوائنٹ پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس نوجوان کی 17 سالہ قطیبہ زہران کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو گولی لگنے کے فوری بعد جانبر نہ ہوسکا ۔ اسرائیلی عہدیداروں نے کہا کہ حملہ آور نے اسرائیلی آفیسر پر چاقو سے حملہ کیا جس کے پیر پر زخم آئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT