Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / اسرائیلی فوج پر فلسطینی نے ٹرک گھسادیا ، 4 ہلاک

اسرائیلی فوج پر فلسطینی نے ٹرک گھسادیا ، 4 ہلاک

ٹرک ڈرائیور دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے کا شبہ ، وزیراعظم اسرائیل کا بیان
یروشلم ۔ /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)  ایک فلسطینی نے اسرائیلی سپاہیوں کے گروپ میں ٹرک گھسادیا جس سے 4 اسرائیلی سپاہی ہلاک ہوگئے ۔ یہ سپاہی یروشلم میں مشہور سیاحتی مقام کا دورہ کررہے تھے ۔ حکام نے بتایا کہ ٹرک گھسادینے سے دیگر 15 سپاہی زخمی ہوئے ہیں ۔ یروشلم کے قریب شہر میں مقدس مقامات کا نظارہ کرنے والے مقام پر ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ۔ ان مقدس مقامات میں ہیکل سلیمانی بھی شامل ہے ۔ جہاں یروشلم کا نہایت ہی آنکھوں کو خیرہ کرنے والا منظر دکھائی دیتا ہے ۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ ٹرک ڈرائیور دولت اسلامیہ گروپ کا حامی معلوم ہوتا ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ اسرائیلی سپاہیوں کے گروپ میں ٹرک گھسادیئے جانے کے واقعہ کے بعد اس علاقہ میں کہرام مچ گیا اور سیاح اِدھر اُدھر بھاگنے لگے ۔ یروشلم کے تاریخی مقامات سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کیلئے اسرائیلی سپاہیوں کے ایک گروپ کو ٹور پر لایا گیا تھا ۔ فلسطینی ڈرائیور نے اپنی ٹرک کو سڑک کے کنارے پر ٹھہرے ہوئے سپاہیوں کے گروپ میں گھسادیا ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ سپاہی اپنی بس سے اتر کر یہاں جمع ہورہے تھے کہ ٹرک ان پر چڑھ گئی ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ان سپاہیوں میں سے ایک سپاہی نے حملہ آور پر فائرنگ کردی ۔ واقعہ کے بعد تقسیم کردہ ویڈیو میں اس نے بتایا کہ یہ محسوس ہونے کے بعد کے حملہ آور وہی ہے ، اس نے فائرنگ کردی ۔ ٹرک کی کھڑکی کے شیشوں پر گولیوں کے کئی نشان دیکھے گئے ۔ پولیس نے صرف چار سپاہیوں کی ہلاکت کی توثیق کی ہے ۔ زخمیوں کے علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ مرنے والے یہودی سپاہیوں میں سے تھے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہلوکین میں سے تین خواتین تھیں اور تمام چار مہلوکین کی عمر 20 سال کے قریب تھی ۔

TOPPOPULARRECENT