Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / اسرائیلی فوج پناہ گزین کیمپ میں گھس پڑی

اسرائیلی فوج پناہ گزین کیمپ میں گھس پڑی

جھڑپوں میں فلسطینی نوجوان ہلاک ، 25 زخمی
یروشلم۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ مغربی کنارہ میں واقع پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فورسیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ فوار کیمپ میں ہوئی جھڑپ میں 17 سالہ محمد ابو حشحش سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریڈ کریسنٹ کے ڈاکٹرس نے قبل ازیں بتایا کہ جھڑپوں میں تقریباً 25 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تشدد اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوجی گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ حبرون کے قریب واقع اس کیمپ میں گھس پڑا۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی کے دوران نقصانات کی توثیق یا تردید نہیں کی۔ خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی کیمپ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے کی گئی تھی۔ فوج نے فوار کیمپ کو گزشتہ ماہ 26 دن کے لئے اُس وقت بند کردیا تھا، جب قریبی سڑک پر ایک اسرائیلی کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجہ میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔ گزشتہ اکتوبر سے جاری تشدد کی لہر میں 220 فلسطینی، 34 اسرائیلی، 2 امریکی، ایک ارتینائی اور ایک سوڈانی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق کئی فلسطینیوں کو چاقو، بندوق لے جانے یا کار گھساتے ہوئے حملہ کرنے پر ہلاک کیا گیا۔ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT